پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پشاور۔ 19 فروری (اے پی پی):پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں مقامی افراد کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں شہریوں کو گائناکالوجسٹ، سرجن، میڈیکل سپیشلسٹ اور چائلڈ سپیشلسٹ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ میں مقامی شہری جدید ایکسرے اور لیب سہولیات سے بھی مستفید ہوئے۔ کیمپ میں آرمی ڈاکٹرز سمیت ماہر ہیلتھ سٹاف پر مشتمل ٹیموں نے …

پشاور۔ 19 فروری (اے پی پی):پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں مقامی افراد کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں شہریوں کو گائناکالوجسٹ، سرجن، میڈیکل سپیشلسٹ اور چائلڈ سپیشلسٹ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

میڈیکل کیمپ میں مقامی شہری جدید ایکسرے اور لیب سہولیات سے بھی مستفید ہوئے۔ کیمپ میں آرمی ڈاکٹرز سمیت ماہر ہیلتھ سٹاف پر مشتمل ٹیموں نے مقامی شہریوں کا معائنہ کیا اور تقریباً 150 بچوں سمیت 700 سےزیادہ افراد کو مفت چیک اپ کے ساتھ ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

شمالی وزیرستان کے شہریوں نے فری میڈیکل کیمپ پر پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ دوردراز علاقوں میں پاک فوج کے فری میڈیکل کیمپ کا قیام ایک نعمت ہے، جس سے طبی سہولیات تک آسان رسائی ممکن ہوئی ہے۔