راولپنڈی ۔ 28 اگست (اے پی پی) پاک فوج کی کراچی، حیدرآباد، دادو اور بدین کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ سرجانی ٹاﺅن، قیوم آباد اور سعدی ٹاﺅن میں سول انتظامیہ کے تعاون سے تین موبائل آرمی ہسپتالوں سمیت 32 میڈیکل کیمپ قائم کئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کے …
پاک فوج کی کراچی، حیدرآباد، دادو اور بدین کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں،سرجانی ٹاﺅن، قیوم آباد اور سعدی ٹاﺅن میں سول انتظامیہ کے تعاون سے تین موبائل آرمی ہسپتالوں سمیت 32 میڈیکل کیمپ قائم کر دیے گئے،آئی ایس پی آر
راولپنڈی ۔ 28 اگست (اے پی پی) پاک فوج کی کراچی، حیدرآباد، دادو اور بدین کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ سرجانی ٹاﺅن، قیوم آباد اور سعدی ٹاﺅن میں سول انتظامیہ کے تعاون سے تین موبائل آرمی ہسپتالوں سمیت 32 میڈیکل کیمپ قائم کئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کے تعاون سے 56 کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ پاک فوج کے جوان لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔ مختلف علاقوں میں لوگوں کو پکا پکایا تیارکھانا فراہم کیا گیا ہے۔ حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، دو مقامات سے پانی نکال دیا گیا ہے۔ متاثرہ آبادی کو پکا ہوا کھانا فراہم کیا گیا ہے۔ دادو میں پاک فوج کے جوانوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو پکا پکایاکھانا فراہم کیا گیا، بدین کے پانچ گاﺅں میں سیلابی صورتحال ہے، ضروری طبی دیکھ بھال کے لئے پاک بحریہ کا میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہے۔









