پاک فوج کے ساتھ ایک دن،طلبہ کا یادگارِ شہداء اور فیلڈ یونٹس کا دورہ

پشاور۔23دسمبر (اے پی پی):پاک فوج نے پشاور کے طلبہ و طالبات کے لیے ایک خصوصی دن مختص کیا جس کا مقصد نوجوانوں کو فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دفاعی امور سے آگاہ کرنا تھا۔ طلبہ نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ کور کمانڈر پشاور نے طلبہ سے ملاقات کی اور ان کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیتے ہوئے ان کی عسکری امور میں …

پشاور۔23دسمبر (اے پی پی):پاک فوج نے پشاور کے طلبہ و طالبات کے لیے ایک خصوصی دن مختص کیا جس کا مقصد نوجوانوں کو فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دفاعی امور سے آگاہ کرنا تھا۔ طلبہ نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

کور کمانڈر پشاور نے طلبہ سے ملاقات کی اور ان کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیتے ہوئے ان کی عسکری امور میں دلچسپی کو سراہا۔

طلبہ نے پاک فوج کے جدید ہیلی کاپٹرز، جہازوں اور کاؤنٹر ٹیررزم شو کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ سی ایم ایچ پشاور میں زخمی جوانوں کی عیادت بھی کی۔ اس موقع پر طلبہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج ایک منظم ادارہ ہے جو ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس دورے سے انہیں دشمن کے خلاف استعمال ہونے والے جدید جنگی ساز و سامان کو دیکھنے اور فوج کی دفاعی کارکردگی کو سمجھنے کا بہترین موقع ملا۔

مزید خبریں