راولپنڈی ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں میں باہمی دلچسپی کے امور ، افغان امن عمل اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں پاکستان کے نمائندہ …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کی سربراہی میں وفد کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور ، افغان امن عمل اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا’آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں میں باہمی دلچسپی کے امور ، افغان امن عمل اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمدصادق بھی موجود تھے۔ زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ افغان امن عمل پاکستان کی مخلصانہ اور غیرمشروط حمایت کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتا تھا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے وزیراعظم عمران خان کا واضح وژن ہے، علاقائی امن، سلامتی، ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے قومی طاقت متحد ہے۔







