راولپنڈی۔3مئی (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، افغان امن عمل میں حالیہ پیش رفت، سی پیک پر پیش رفت،علاقائی صنعتی صورتحال بالخصوص اور کوویڈ 19 کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نےکوویڈ 19 سے نبردآزما ہونے کے لئے چین کے تعاون پر مہمان شخصیت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج چین کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے۔معزز مہمان نے علاقائی سلامتی اور استحکام ، خصوصا افغان امن عمل کے لئے پاکستان کی سنجیدہ کاوشوں کو سراہا۔