راولپنڈی ۔ 18 جون (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے موثر قومی حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے، پاک فوج ریاست کے دوسرے اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے ان خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، پاک فوج عوامی حمایت کے ساتھ ملکی دفاع کا فریضہ ادا کرتی رہے گی ۔وہ منگل کو …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاءسے خطاب

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 18 جون (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے موثر قومی حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے، پاک فوج ریاست کے دوسرے اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے ان خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، پاک فوج عوامی حمایت کے ساتھ ملکی دفاع کا فریضہ ادا کرتی رہے گی ۔وہ منگل کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاءسے خطاب کر رہے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ان کا استقبال کیا۔








