پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور یوتھ پارلیمنٹ کے ارکان سے خطاب

راولپنڈی ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک مرتبہ پھر اپنا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے،مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں اور یو این قراردادوں کے مطابق حل ہوگا، ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، انھیں کبھی مایوس نہیں کرینگے، ہم لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب بسنے والے کشمیریوں کیساتھ ہیں۔پاک فوج …

راولپنڈی ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک مرتبہ پھر اپنا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے،مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں اور یو این قراردادوں کے مطابق حل ہوگا، ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، انھیں کبھی مایوس نہیں کرینگے، ہم لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب بسنے والے کشمیریوں کیساتھ ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعرات کو پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور یوتھ پارلیمنٹ کے ارکان نے ملاقات کی۔اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یوتھ کا اعتماد بڑھاتے ہوئے کہا کہ طلبہ پرعزم رہیں، محنت کریں، خود اور قومی قیادت پر اعتماد رکھیں، محنت جاری رکھیں کیونکہ آپ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرفیو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے اس کے ساتھ ساتھ بھارت جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کوئی جعفرافیائی مسئلہ نہیں بلکہ ہماری کشمیری عوام سے محبت کا مظہر ہے، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں کا محاصرہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بدترین مثال ہے۔

مزید خبریں