راولپنڈی ۔ 25 جون (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے سفیر شاکراللہ عاطف مشعل نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے اموراور مجموعی علاقائی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان سفیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔