پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے نئے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی ملاقات

43
شمالی وزیرستان کے ضلع شیوا میں آپریشن کے دوران پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا

راولپنڈی۔22مارچ (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے نئے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نئے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے جی ایچ کیوراولپنڈی میں آرمی چیف سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی باصلاحیت کمانڈ میں پاک فضائیہ نئی بلندیاں حاصل کریگی