پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیربرن ہارڈسٹیفن شلاگیک کی ملاقات،باہمی دلچسپی کےامورومختلف شعبوں میں تعاون بارےتبادلہ خیال کیا

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر برن ہارڈ سٹیفن شلاگیک کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور و مختلف شعبوں میں تعاون بارے تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر برن ہارڈ سٹیفن شلاگیک نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی مجموعی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے جرمن سفیر کے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے اور دفاعی وسکیورٹی تعاون کے لئے کردار کو سراہا۔

معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔