پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل موسیٰ اوسیور کی ملاقات

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل موسیٰ اوسیور کی ملاقات

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل موسیٰ اوسیور نے ملاقات کی ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر خصوصی زور دینے کے ساتھ باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جن کی جڑیں تاریخ میں گہری ہیں اور ہماری ثقافتی اور مذہبی وابستگیوں سے منسلک ہیں ۔ دونوں شخصیات نے خاص طور پر تربیت اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں فوجی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا