سابق قومی ہاکی ٹیم کپتان ڈاکٹر عاطف بشیر ایشیئن گیمز میں میڈیکل آفیسر مقرر

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ڈاکٹر عاطف بشیر کو ایشیئن گیمز میں میڈیکل آفیسر مقرر کر دیا گیا۔

لاہور۔11ستمبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ڈاکٹر عاطف بشیر کو ایشیئن گیمز میں میڈیکل آفیسر مقرر کر دیا گیا۔ ایشیئن ہاکی فیڈریشن کی دعوت پر ڈاکٹر عاطف بشیر پیر کو جاپان روانہ ہوں گے، جہاں وہ ایشیئن گیمز کے دوران بطور میڈیکل آفیسر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ڈاکٹر عاطف بشیر ان دنوں لاہور میں پی آئی اے کے میڈیکل شعبے کے انچارج کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے طویل عرصے تک ہاکی کھیلنے اور قومی ٹیم کی قیادت کرنے کے بعد ایشیئن گیمز میں میڈیکل آفیسر کے طور پر تقرری کو انہوں نے اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔سابق کپتان ڈاکٹر عاطف بشیر کا کہنا ہے کہ میڈیکل فیلڈ میں اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے وہ ایشیئن گیمز کے دوران اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے اور توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔