اٹک،فاروق اعظم کالونی میں کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 63 سالہ شخص جاں بحق

اٹک۔ 11 ستمبر (اے پی پی):فاروق اعظم کالونی اٹک میں کار کی موٹر سائیکل کو ٹکرسے 63 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔

اٹک۔ 11 ستمبر (اے پی پی):فاروق اعظم کالونی اٹک میں کار کی موٹر سائیکل کو ٹکرسے 63 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔

اٹک فاروق اعظم کالونی گلی نمبر 5 میں کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار پیپلز کالونی کا رہائشی 63 سالہ عارف سلطان ولد محمود سلطان شدید زخمی ہو گیا، جبکہ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا، تاہم ہسپتال پہنچنے کے بعد عارف سلطان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔