پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات، پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آر

ispr
ispr

راولپنڈی۔20ستمبر (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کے سفیر نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یورپی یونین کے سفیر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی، دونوں جانب سے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ روابط میں مزید وسعت کی امید کا اظہار کیا گیا۔

انھوں نے یورپین یونین کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ عالمی شراکت داروں کی مدد سیلاب متاثرین کے بچاؤ اور بحالی میں اہم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی فائدہ مند کثیر الجہتی تعلقات میں وسعت کے لیے پر امید ہیں۔