17.1 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومقومی خبریںپاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں برطانوی...

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

- Advertisement -

راولپنڈی۔11اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان علاقائی امور میں برطانیہ کے متوازن کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی فائدہ مند تعلقات کو بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔

- Advertisement -

معزز مہمان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔کرسچن ٹرنر نے علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے کے لئے اپنا رول ادا کرنے کا عہد کیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=332162

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں