
راولپنڈی ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کو ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور بلوچ رجمنٹل سنٹر ایبٹ آباد میں پانچویں چیف آف آرمی سٹاف ینگ سولجر انٹر سنٹرل (پی اے سی ای ایس) چیمپئن شپ کا فائنل دیکھا۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ چیمپئن شپ میں 23 رجمنٹل سنٹرز کے 532 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ انجینئرز سنٹر کی ٹیم نے پانچویں آرمی پی اے سی ای ایس چیمپئن شپ جیت لی جبکہ بلوچ سنٹر کی ٹیم نے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ثناءاللہ نے مجموعی طور پر بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا۔ انہوں نے 2798 مارکس حاصل کئے جبکہ سپاہی محمد عادل نے 2785 نمبر حاصل کر کے مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔