پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے سری لنکن ہم منصب کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے

راولپنڈی ۔ 16 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے سری لنکن ہم منصب کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سری لنکا کی تینوں سروسز کے سربراہان سے ملے جہاں تینوں سروسز ہیڈ کوارٹر میں انہیں گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔آرمی چیف نے سری …

راولپنڈی ۔ 16 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے سری لنکن ہم منصب کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سری لنکا کی تینوں سروسز کے سربراہان سے ملے جہاں تینوں سروسز ہیڈ کوارٹر میں انہیں گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔آرمی چیف نے سری لنکا کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا بھی دورہ کیا جہاں کالج کی فیکلٹی اور اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔پاک فوج کے سربراہ نے سری لنکا کی عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں جس دوران سری لنکن قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔سری لنکن قیادت نے سری لنکا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آ رمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کیں اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن رد الفساسد کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں