پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ، آپریشن ردالفساد پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 4 ستمبر (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ( سی سی سی ) منگل کو جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس میں آپریشن ردالفساد پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں آپریشن ردالفساد پر پیش رفت کا …

راولپنڈی ۔ 4 ستمبر (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ( سی سی سی ) منگل کو جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس میں آپریشن ردالفساد پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں آپریشن ردالفساد پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جب کہ خطے کی سلامتی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔آرمی چیف نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فیلڈ فارمیشنز کوشہدا کے لواحقین کے پاس ان کے علاقوں میں پہنچنے کی ہدایت کی اورکہا کہ شہدا کے خاندانوں کی وطن عزیز کے لیے خدمات کو سراہا جائے۔

مزید خبریں