اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):پاک فوج کے ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز کے ذریعے مارگلہ پہاڑوں پر لگی ہوئی آگ پر قابو پانے کے لئے سول انتظامیہ کی معاونت کی گئی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق منال کے قریب مارگلہ پہاڑی پر لگی آگ پر قابو پانے کے لئے سول انتظامیہ کے ساتھ معاونت کے لئے ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز کے ذریعے متاثرہ علاقے میں پانی پھینکا گیا ۔