وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مسلم لیگ (ق )کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ آمد، خیریت دریافت کی

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مسلم لیگ (ق )کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ آمد، خیریت دریافت کی

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف مسلم لیگ (ق )کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ گئے اور ان کی خیریت دریافت کی ۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم کو بیرون ملک پاکستانیوں اور بجٹ کے متعلق تجاویز دیں اور کہا کہ ہم سب نے مل کر اس ملک کو معاشی بحران سے نکالنا ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی تجاوز بہت عوامی ہیں اور ان کو ضرور بجٹ کا حصہ بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے دونوں وزیر بہت محنتی اور دیانتدار ہیں ۔

ملاقات میں وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ ، وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، پنجاب صوبائی وزیر ملک احمد خان ، مسلم لیگ (ق )کے مرکزی رہنما چوہدری شافع حسین اور (ق) لیگ کی ایم این اے فرح خان بھی موجود تھیں۔