پاک فوج کے 78 افسران و جوانوں کو جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے اور اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں عسکری اعزازات سے نوازا گیا

راولپنڈی ۔ 10 اپریل (اے پی پی) پاک فوج کے 78 افسران و جوانوں کو مختلف آپریشنز کے دوران جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے اور ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں عسکری اعزازات عطا کئے گئے۔ شہداءکے میڈلز ان کے اہل خانہ نے وصول کئے۔ اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب بدھ کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں منعقد کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ …

راولپنڈی ۔ 10 اپریل (اے پی پی) پاک فوج کے 78 افسران و جوانوں کو مختلف آپریشنز کے دوران جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے اور ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں عسکری اعزازات عطا کئے گئے۔ شہداءکے میڈلز ان کے اہل خانہ نے وصول کئے۔ اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب بدھ کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں منعقد کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تقریب میں شہداءکے اہل خانہ اور غازیوں نے بھی شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف آپریشنز کے دوران جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے فوجی افسروں اور جوانوں کو اعزازات دیئے۔ اس موقع پر 35 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، 36 افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت اور 7 جوانوں کو یو این میڈلز سے نوازا گیا۔ شہداءکے میڈلز ان کے اہل خانہ نے وصول کئے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہداءاور غازیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امن و استحکام ہمارے افسران و جوانوں کی بے لوث عقیدت اور قربانیوں کے نتیجہ میں ملا اور وہ ہمارے حقیقی ہیروز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے جان دینے سے زیادہ کوئی نیک مقصد نہیں ہے اور ہمارے شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے شہداءکے اہل خانہ کو وطن عزیز کے لئے عظیم قربانیاں دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply