23.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںپتوکی میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالہ کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار جاں...

پتوکی میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالہ کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا

- Advertisement -

قصور۔ 28 نومبر (اے پی پی):قصور کے نواح پتوکی کرانی والا چوک پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالہ کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیاہے ۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کرانی والا کا رہائشی 32سالہ ذوالفقار موٹر سائیکل پر پتوکی سے کرانی والاجارہا تھاکہ ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے پیچھے سے ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

- Advertisement -

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم موقع پرپہنچی اورزخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ موقع سے نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور فرار ہوگیا،پولیس تھانہ صدر پتوکی ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کو قبضے میں لیکر مصروف تفتیش ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414839

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں