پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کی پی آئی اے کے لئے عارف حبیب کنسورشیم کی بولی کی منظوری کی سفارش

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ نے پی آئی اے کے لئے عارف حبیب کنسورشیم کی بولی کی منظوری کی سفارش کی ہے۔ نجکاری کمیشن بورڈ (پی سی بورڈ) نے بدھ کو وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کی صدارت میں یہاں منعقدہ اپنے 246 ویں اجلاس میں عارف حبیب کنسورشیم کی جانب سے پیش کردہ بولی کی پیشکش کو کابینہ کمیٹی برائے نجکاری …

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ نے پی آئی اے کے لئے عارف حبیب کنسورشیم کی بولی کی منظوری کی سفارش کی ہے۔ نجکاری کمیشن بورڈ (پی سی بورڈ) نے بدھ کو وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کی صدارت میں یہاں منعقدہ اپنے 246 ویں اجلاس میں عارف حبیب کنسورشیم کی جانب سے پیش کردہ بولی کی پیشکش کو کابینہ کمیٹی برائے نجکاری سے غور اور منظوری کے لیے پیش کرنے کی سفارش کی ہے۔

وزارت نجکاری، نجکاری کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ نے پی آئی اے حصص کی خریداری کیلئے بولی کی رقم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کے لیے 100 ارب روپے کی ریفرنس پرائس کے مقابلہ میں135 ارب روپے وصول ہوئے۔بورڈ نے مالیاتی مشیر اور نجکاری کمیشن کی ٹرانزیکشن ٹیم سمیت لین دین میں شامل تمام سٹیک ہولڈرز کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔نجکاری بورڈ نے لین دین کو حتمی مرحلے تک پہنچانے میں وزیر اعظم کے مشیر برائے نجکاری کی قیادت کو بھی سراہا۔