پروفیسرڈاکٹرمصطفی کمال پاشا انتہائی محنتی، فرض شناس اورایماندارانسان تھے، ڈاکٹریاسمین راشد

لاہور۔16 جولائی (اے پی پی )وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدملتان میں نشترمیڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمصطفی کمال پاشاکے انتقال پرتعزیت کیلئے ان کے گھر گئیں۔ اس موقع پرسیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان یونس، سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سلوت سعید اورایڈیشنل سیکرٹری عمرفاروق بھی موجودتھے۔ صوبائی وزیرصحت نے پروفیسرڈاکٹرمصطفی کمال کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعاکی۔بعدازاںصوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے …

لاہور۔16 جولائی (اے پی پی )وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدملتان میں نشترمیڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمصطفی کمال پاشاکے انتقال پرتعزیت کیلئے ان کے گھر گئیں۔ اس موقع پرسیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان یونس، سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سلوت سعید اورایڈیشنل سیکرٹری عمرفاروق بھی موجودتھے۔ صوبائی وزیرصحت نے پروفیسرڈاکٹرمصطفی کمال کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعاکی۔بعدازاںصوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے نشترمیڈیکل یونیورسٹی کے سرجیکل وارڈکادورہ کیا اورمریضوں کی عیادت کی۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹرمسعودہیراج نے اس موقع پرکوروناوائرس کے شکارمریضوں کیلئے ایک نیزل کینولامشین بھی عطیہ کی۔ صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ مرحوم پروفیسرڈاکٹرمصطفی کمال پاشا ایک انتہائی محنتی، فرض شناس اورایماندارانسان تھے۔ کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں جان کی بازی ہارجانے والے ڈاکٹرزکوسلام پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹرزفرنٹ لائن ہیروزکے طورپرفرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد نے نیزل کینولامشین عطیہ کرنے پرڈاکٹرمسعودہراج کاشکریہ اداکیا۔صوبائی وزیر صحت نے سرجیکل وارڈ میں کوروناوائرس کے مریضوں کابہترخیال رکھنے پرانتظامیہ کوشاباش دی۔

مزید خبریں