اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کی ممتاز سائنس دان پروفیسر ڈاکٹر ثمر یوسف کو ترقی پذیر ممالک میں سائنس کے فروغ کے لیے قائم دی ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز کی فیلو منتخب کیا گیا ہے۔ ان کی رکنیت یکم جنوری 2026ء سے موثر ہوگی۔ یہ عالمی سطح کا اعزاز ان سائنسدانوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ترقی پذیر ممالک میں سائنسی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہو۔ اس …
پروفیسر ڈاکٹر ثمر یوسف ’’دی ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز ‘‘ کی فیلو منتخب

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کی ممتاز سائنس دان پروفیسر ڈاکٹر ثمر یوسف کو ترقی پذیر ممالک میں سائنس کے فروغ کے لیے قائم دی ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز کی فیلو منتخب کیا گیا ہے۔ ان کی رکنیت یکم جنوری 2026ء سے موثر ہوگی۔ یہ عالمی سطح کا اعزاز ان سائنسدانوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ترقی پذیر ممالک میں سائنسی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہو۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چودھری کوآرڈی نیٹر جنرل او آئی سی-کامسٹیک اور دی ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز کے نائب صدر برائے جنوبی و وسطی ایشیا نے ڈاکٹر ثمر یوسف کو اس نمایاں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے اسے پاکستان اور او آئی سی ممالک کے سائنسی حلقوں کے لیے باعث فخر قرار دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ثمر یوسف اس وقت یونیورسٹی آف کراچی کے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز میں پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں اور کامسٹیک ڈسٹنگوشڈ سکالر بھی ہیں۔
ان کا تحقیقی ریکارڈ نہایت شاندار ہے ، اب تک ان کے 260 سے زائد تحقیقی مقالات شائع ہو چکے ہیں جنہیں 3,900 سے زیادہ حوا لہ جات مل چکے ہیں جبکہ ان کا ـindex 32 h-ہے۔ دی ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز کی فیلو کے طور پر ان کا انتخاب کیمیا کے میدان میں ان کی نمایاں خدمات سائنسی تحقیق میں ان کی غیر معمولی صلاحیتوں اور ترقی پذیر دنیا میں تحقیق و اختراع کے فروغ کے لیے ان کے عزم و جذبے کا برملا اعتراف ہے۔








