پرویز الہٰی ملک دشمن بیانیے کو پروان چڑھا رہے ہیں، عطاء اللہ تارڑ

64

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی ملک دشمن بیانیے کو پروان چڑھا رہے ہیں،وزیراعظم محمد شہباز شریف سیلاب زدگان کیلئے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، خاتون جج کا نام لے کر عمران خان نے دھمکی دی، سرکاری اہلکاروں کو دھمکانے اور ڈرانے کا وطیرہ ترک کریں۔

پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کی فسطائیت زیادہ دیر نہیں چلے گی،ہم قانونی راستہ اختیار کریں گے اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،پنجاب حکومت کے اندر پرویز الہی صاحب کی سرکار مقدمے پر مقدمہ بنا رہی ہے،پنجاب حکومت چاہتی ہے شہباز گل کے حوالے سے بدلا لیا جائے،آٹھ دس لوگوں کو اندر کر کے تاون وصول کیا جائے ،

پرویز الہی اس پوری معاملے میں سہولت کار ہیں،یہ نہیں ہونے دیں گے، پرویز الہی کی حکومت اس پورے کھیل میں سہولت کار ہیں،پرویز الہی عمران خان کی پوری معاونت کر رہے ہیں، پرسوں مجھے کہا گیا کہ مجھ پر ٹوٹی چوری کا مقدمہ کر رہے ہیں،پتہ چلا میں سرکاری رہائش گاہ سے دو ٹوٹیاں چوری کر لے گیا،یہ بلکل ٹھیک کر رہے ہیں ان کے بزرگوں پر بھینس چوری کا مقدمہ تھا،ایک مقدمے پر ضمانت کرواتے ہیں دوسراپرچہ کر لیتے ہیں،

پرویز الہی عمران خان کے عشق میں مبتلا ہیں،ہمیں اندازہ تھا کہ انٹی کاؤنٹر ٹیرزم کا لوکیٹر لے کر گلیوں میں پھر رہے ہیں، ایسے گرفتاری نہیں دیں گے جرم بتایا جائے، پرویز الہی یہ نہ بھولیں کہ آپ پر اور صاحبزادے پر ایف آئی اے کا ایک کیس ہے،

لیگی رہنماء رانا مشہود نے کہاکہ آئین و قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون کو حرکت میں آنا چاہیے،ہم ڈٹ کر ان کا مقابلہ کریں گے،عمران خان اور اس کے حواریوں سے آئین و قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔