پرچی کا ثبوت لیکر سیاست کا آغاز کرنے والے بلاول زرداری اپنی تاریخ سے بھی آشنا نہیں، قوم جانتی ہے کہ کون کسے ڈیدی کہا کرتا تھا، ہم سے دو سال کی کرکردگی کا حساب مانگنے والے سندھ میں اپنی تین نسلوں کے اقتدار کا حساب دیں،، قوم عید الاضحی کے موقع پر اعلان کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پرچی کا ثبوت لیکر سیاست کا آغاز کرنے والے بلاول زرداری اپنی تاریخ سے بھی آشنا نہیں، قوم جانتی ہے کہ کون کسے ڈیدی کہا کرتا تھا، ہم سے دو سال کی کرکردگی کا حساب مانگنے والے سندھ میں اپنی تین نسلوں کے اقتدار کا حساب دیں، سندھ سے گندم چوری، خورد برد …

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پرچی کا ثبوت لیکر سیاست کا آغاز کرنے والے بلاول زرداری اپنی تاریخ سے بھی آشنا نہیں، قوم جانتی ہے کہ کون کسے ڈیدی کہا کرتا تھا، ہم سے دو سال کی کرکردگی کا حساب مانگنے والے سندھ میں اپنی تین نسلوں کے اقتدار کا حساب دیں، سندھ سے گندم چوری، خورد برد اور جعلی اکائونٹس کی آوازیں آرہی ہیں اور نیب تحقیقات کر رہا ہے ،آپ کو اس کا جواب دینا پڑے گا، صحیح معنوں میں احتساب ہوجائے تو بلاول زرداری کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں دی گئی تعلیمی فیس بھی واپس دینا پڑ جائے گی، ہماری حکومت کے 2 سال کے دوران منی لانڈرنگ اور کرپشن کا ایک کیس سامنے نہیں آیا، جنرل ضیاالحق اور جنرل جیلانی کی سرپرستی میں سیاسی پرورش پانے والے بھی خود کو جمہوریت پسند کہتے ہیں جو مزاحیہ اداکار اورکرکٹر بننے میں ناکام ہوئے تو سیاست دان بن بیٹھے، اپوزیشن کو عمران خان کے کشمیریوں اور عالم اسلام کا سفیر بننے کا دکھ ہے، پاکستان تحریک انصاف کی 22 سالہ جدوجہد کے ساتھیوں اور قوم کو تاریخی دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، قوم عید الاضحی کے موقع پر اعلان کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں تاکہ کورونا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس اور اپوزیشن کے بیانات کے ردعمل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ 25 جولائی 2018کے انتخابات کے دو سال مکمل ہونے کے تاریخی دن پر کارکنوں اور 22 سالہ جدوجہد کے ساتھیوں اور وزیر اعظم عمران خان کے چاہنے والوںکو مبارکباد پیش کرتاہوں جنہوں نے دو سال قبل آج کے دن ہماری خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی اور فرسودہ نظام کے خلاف 22 سال کی مسلسل جہدوجہد کے بعد عوام نے مقبول ترین لیڈر عمران خان کو وزیراعظم چنا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری نے آج ایک پریس کانفرنس کی ہے جس کا جواب دینا ضروری سمجھتا ہوں۔ وزیر مواصلات نے جنرل ایوب کے ساتھ ذوالفقار علی بھٹو کی تصاویر اور خطوط کے عکس اور اپوزیشن رہنما خواجہ آصف کے ویڈیو کلپ اور خاجہ پالیسی پر دیئے گئے انٹرویو کے کلپ بھی میڈیا کے سامنے پیش کئے اور کہا کہ یہ اس لئے دکھا رہا ہوں کہ بلاول اپنی تاریخ جان سکیں ، انہیں اپنی تاریخ کا علم نہیں ، انہوں نے پرچی کو ثبوت بنا کر اپنی سیاست کا آغاز کیا، صحیح معنوں میں احتساب ہو تو بلاول کو اپنی تعلیمی فیس بھی واپس کرنا پڑے گی، تاریخ میں سب کچھ درج ہے کہ کون کس کو ڈیڈی کہا کرتا تھا، جتنا چاہے شور مچا لو پھر بھی این آر او نہیں ملے گا،بلاول کو چاہیے کہ یا تو اپنے تقریر لکھنے والے بدل لیں یا ملکی تاریخ سے آشنائی حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی پارٹی کی سیاسی تاریخ منی لانڈرنگ، جعلی بنک اکائونٹس، گندم چوری، سندھ سے ادویات کے غائب ہونے، تھر میں غذائی قلت، غربت میں اضافے جیسے واقعات سے بھری پڑی ہے اور سب جانتے ہیں کیسے ترقیاتی فنڈز آپ کے ابو کی جیب میں جاتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دو سال کے دوران منی لانڈرنگ اور کرپشن کا ایک کیس سامنے نہیں آیا، ہم سے دو سال کا حساب لینے والے پہلے اپنی تین نسلوں کے اقتدار کا حساب دیں۔ مراد سعید نے کہا کہ اپنے دور کے ایوان صدر اور ایوان وزیر اعظم کے اخراجات کا ہی مواز نہ کر لیں اور عمران خان وزیراعظم ہائوس میں نہیں رہ رہے اورکوئی کیمپ آفس نہیں رکھا جبکہ اپنی ذاتی رہائش کو جانے والی سڑک بھی عمران خان نے اپنی جیب سے بنوائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جب کرکٹ کھیلتے تھے اس وقت انہیں وزارت کی پیشکش ہوئی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا اور کوئی عہدہ قبول نہیں کیا۔ وزیر مواصلات نے کہا کہ آصف زرداری نے بطور صدر بیرون ممالک دوروں پر کروڑوں روپے خرچ کئے، زرداری نے بطور صدر دورہ نیویارک پر 13 لاکھ ڈالر سے زائد خرچ کئے، شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے دورہ پر 7 لاکھ 5 ہزار ڈالر ، نوازشریف نے بطور وزیر اعظم دورہ نیویارک پر 11 لاکھ 15 ہزار ڈالر خرچ کئے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کسی دورے پر اپنے رشتہ داروں کو لیکر نہیں گئے اور کوئی نجی دورہ سرکاری خرچ پر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی پر بنائی گئی جے آئی ٹی کی رپورٹ میں آصف زرداری کی شوگر ملوں کا ذکر ہے اور سبسڈی لینے والوں میں بھی ان کا نام ہے وزیر اعظم عمران خان کا نہیں کیونکہ شوگر ملیں تو ان کی ہیں عمران خان کی توکوئی شوگر مل نہیں۔

مزید خبریں