پریمیئر لیگ،لیسٹر سٹی کی پہلی فتح، نوٹنگھم فاریسٹ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے ہرا دیا

153
انگلش پریمیئر لیگ میں 13 جنوری کو مزید 2میچز کھیلے جائیں گے
انگلش پریمیئر لیگ میں 13 جنوری کو مزید 2میچز کھیلے جائیں گے

لیسٹر۔4اکتوبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں لیسٹر سٹی نے نوٹنگھم فاریسٹ کو شکست دے دی، یہ لیسٹر سٹی کی لیگ میں پہلی فتح ہے۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ کنگ پاور سٹیڈیم ، لیسٹر میں کھیلے گئے میچ میں لیسٹر سٹی اور نوٹنگھم فاریسٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں میزبان ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے نوٹنگھم فاریسٹ کی ٹیم کو بالکل بے بس کر دیا۔

میچ کے پہلے ہاف پر لیسٹرسٹی کو نوٹنگھم فاریسٹ کے خلاف 0-3 گول کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں لیسٹر سٹی کی ٹیم نے مزید بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے ایک اور گول سکور کر کے میچ میں نوٹنگھم فاریسٹ کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 گول سے ہرا دیا۔ لیسٹر سٹی کی طرف سے جیمز میڈیسن،ہاروی بارنس،جیمز میڈیسن اور پیٹسن ڈکا نے ایک ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔