پریمیئر لیگ میں ٹوٹنہم ہاٹسپر اور مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

78
پریمیئر لیگ میں ٹوٹنہم ہاٹسپر اور مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

لندن۔20جنوری (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں ٹوٹنہم ہاٹسپر نے لیسٹر سٹی اور مانچسٹر یونائیٹڈ نے برینٹ فورڈ کو شکست دے دی۔ پریمیئر فٹ بال لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے، کنگ پائور سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹوٹنہم ہاٹسپر نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد لیسٹر سٹی کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔

ٹوٹنہم ہاٹسپر کی طرف سے کین نے ایک جبکہ برگ وِجن نے دو گول سکور کیے ۔لیسٹر سٹی کی طرف سے ڈاکا اور میڈیسن نے ایک ایک گول سکور کیا۔

برینٹ فورڈ کمیونٹی سٹیڈیم، برینٹ فورڈمیں کھیلے گئے دوسرے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے برینٹ فورڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔

مانچسٹر یانوئیٹڈ کی فتح میں ایلنگا،گرین ووڈ اور راشفورڈ نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ برینٹ فورڈ کی طرف سے واحد گول میچ کے آخری لمحات میں آئیون ٹونی نے سکور کیا۔