پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کیخلاف درخواستوں کو یکجا کرکے پیش کرنے کی ہدایت

116

لاہور۔2اکتوبر (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کیخلاف دائر درخواستوں کو یکجا کرکے پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے مقامی شہری منیر احمد کی اظہر صدیق کی وساطت سے دائر درخواست پر بدھ کو ابتدائی سماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے ۔عدالت نے ہائیکورٹ رجسٹرار آفس کو ہدایت کی کہ دونوں درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے ۔عدالت نے درخواست گزاروں سے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے سے متعلق 7 اکتوبر کو دلائل طلب کر لئے۔

عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو بھی معاونت کیلئے طلب کر لیا۔ عدالت نے درخواست گزار منیر احمد کی دائر درخواست کی کاپی سرکاری وکیل کو فراہم کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔عدالت کے روبرو درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دے، عدالت پٹیشن کے حتمی فیصلے تک صدارتی آرڈیننس پر عملدرآمد روکنے کا حکم جاری کرے۔