پریکٹس منیجر ورلڈ بنک کی چیئرمین واپڈا سے ملاقات ، جاری منصوبوں بارے تبادلہ خیال

لاہور۔25جولائی (اے پی پی):ورلڈ بنک کے پریکٹس منیجر برائے مشرق وسطی، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان حسام محمد بیدس نے چیئرمین واپڈا نوید اصغرچوہدری سے ملاقات کی،ورلڈ بنک کے سینئر انرجی سپیشلسٹ گنجن گوتم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران ورلڈ بنک کی مالی معاونت سے جاری تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے اور داسوہائیڈروپاورپراجیکٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ممبر واٹرواپڈا سید علی اخترشاہ، …

لاہور۔25جولائی (اے پی پی):ورلڈ بنک کے پریکٹس منیجر برائے مشرق وسطی، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان حسام محمد بیدس نے چیئرمین واپڈا نوید اصغرچوہدری سے ملاقات کی،ورلڈ بنک کے سینئر انرجی سپیشلسٹ گنجن گوتم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران ورلڈ بنک کی مالی معاونت سے جاری تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے اور داسوہائیڈروپاورپراجیکٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ممبر واٹرواپڈا سید علی اخترشاہ، جنرل منیجر/ پراجیکٹ ڈائریکٹر داسو ہائیڈروپاورپراجیکٹ امیر شفیق الرحمان اور جنرل منیجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ عمیر منان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ورلڈ بنک داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے پہلے مرحلہ کی تعمیر کیلئے1517 ملین ڈالر جبکہ تربیلا پانچویں توسیعی منصوبہ کیلئے 390 ملین ڈالر کی مالی معاونت فراہم کررہا ہے۔

ورلڈ بنک کے پریکٹس منیجر کو دونوں منصوبوں پر اب تک ہونیوالی پیش رفت، جاری تعمیراتی کاموں اور اہم اہداف کی تکمیل کے شیڈول بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی، انہیں دونوں منصوبوں پرمالی پیش رفت اوردرکارمالی ضروریات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ چیئرمین واپڈا نے پاکستان میں واپڈا منصوبوں کے ذریعے کم لاگت اور ماحول دوست توانائی کے حصول کیلئے ورلڈ بنک کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ واپڈا کو ورلڈ بنک کے ساتھ ترقیاتی شراکت داری پر فخر ہے، کیونکہ پاکستان میں ورلڈ بنک کا سب سے بڑا ترقیاتی پروگرام واپڈا کے منصوبوں پر مشتمل ہے۔ چیئرمین واپڈانے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں یہ شرا کت داری مزید مستحکم ہوگی۔ ورلڈ بنک کے پریکٹس منیجر نے داسو اورتربیلا پانچویں توسیعی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ پر واپڈا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل گرڈ میں ماحول دوست بجلی کا تناسب بہتر بنانے اور ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے کیلئے واپڈا کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، ورلڈ بنک اور واپڈا پاکستان میں پن بجلی کے فروغ کیلئے باہمی تعاون کے نئے امکانات بھی تلاش کرتے رہیں گے۔