پشاور۔ 29 مئی (اے پی پی):پشاور کی انڈسٹریل سٹیٹ میں ادویات بنانے کے کارخانے میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122پشاور انجینئرنوید اختر کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی 2 فائر ویکلز و اہلکارجائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور 1 گھنٹہ اور 20 منٹ کے اندر آگ پر مکمل قابو پا لیا۔انہوں نے کہا کہ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔