پشاور،دودھ میں پانی کی ملاوٹ پر 5شیرفروش گرفتار

214
دودھ میں پانی کی ملاوٹ

پشاور۔ 26 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنرانجینئر مصباح وحید نے محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرینری ڈاکٹر جمال اور سپر وائزر نعیم الحسن کے ہمراہ گلبہار کے علاقوں میں شیر فروشوں کی دکانوں میں دودھ کا لائیو سٹاک کی جدیدموبائل لیبارٹری کے ذریعے تجزیہ کیا۔

لیبارٹری رپورٹ میں دودھ میں پانی کی وافر مقدارکی ملاوٹ ثابت ہونے پر 5شیر فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔گرفتار شیر فروشوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر نے انتظامی افسران کو پشاور بھر میں روزانہ کی بنیاد پر شیرفروشوں کی دکانوں میں دودھ کےمعائنہ کر نے کا حکم دیا ہے اور ملاوٹ ثابت ہونے پر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔