31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںپشاور،شہریوں کے جان ومال کے تخفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا ،ایس...

پشاور،شہریوں کے جان ومال کے تخفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا ،ایس ایس پی آپریشنز

- Advertisement -

پشاور۔ 28 اگست (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز پشاورکاشف آفتاب عباسی کی سربراہی میں فقیر آباد سرکل کے افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر فقیر آباد سرکل میں ہونے والے جرائم بارےتفصیلی جائزہ لیا گیااور سنگین جرائم کے ساتھ ساتھ سٹریٹ کرائمز کے خاتمہ کے لئے جامع حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی ۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے جدید چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئےپوری جانفشانی، یکسوئی اور ایمانداری سے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سنگین جرائم کی تفتیش میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنانے اور باقاعدہ جیو ٹیگنگ کی بھی ہدایت کی

- Advertisement -

۔ایس ایس پی آپریشن نے واضح کیا کہ سٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لئے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے جس کے تحت ٹربل پوائنٹس اور ہاٹ سپاٹس کا تعین کر کے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے،اسی طرح شہر کے حساس علاقوں میں ابابیل سکواڈ، سٹی پٹرولنگ اور رائیڈرز سکواڈ کے گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہےجبکہ سٹریٹ کرائمز میں ملوث عناصر کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ قریبی روابط رکھنےوالے عناصر کی بھی کڑی نگرانی کا عمل جاری ہے،

انہوں نےکہا کہ شہریوں کے جان و مال کےتحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383391

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں