پشاور،متھرا بازار سے گراں فروشی پر12 دکاندار گرفتار

gang arrested
gang arrested

پشاور۔ 21 مارچ (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ پشاورنےعوامی شکایات پر متھرا بازار سے گرانفروشی پر قصاب، شیر فروش، سبزی ، پھل فروش سمیت دیگر 12 دکاندار کو گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا شہربھرمیں گرونفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

عوام کومطلع کیاجاتا ہے کہ گراں فروشی ودکانوں میں سرکاری نرخ نامےکی عدم موجودگی پر ضلعی انتظامیہ پشاورکے کنٹرول روم نمبر 091211338پراطلاع دیں آپ کی شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔