پشاور،پرانی دشمنی کی ایماءپرفائرنگ،باپ بیٹا قتل

159
Firing

پشاور۔ 26 اپریل (اے پی پی):پشاور کےعلاقہ مقصودآباد پشتخرہ بالامیں پرانی دشمنی کہ ایماء پرمخالفین نےفائرنگ کرکےباپ بیٹے کو قتل کردیا گیا۔تھانہ سربند پولیس کے مطابق مخالفین شکیل ، نواب ، مصطفی اور نیاز علی نے فائرنگ کرکے باپ اور بیٹے اظہار حسین ولد غلام حسین اور ماجد ولد اظہار حسین سکنہ مقصودآباد کوفائرنگ کرکےقتل کردیا گیا۔

تھانہ سربندپولیس کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کرنعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔مسمی شاہ سوار ولد اظہار حسین کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف تھانہ سربند میں مقدمہ درج کرکےمزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔