پشاور، آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کا پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج

65

پشاور۔ 23 جنوری (اے پی پی):آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کے رہنماؤں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا، اس دوران سرکاری ملازمین سٹی نمبر 1 سکول سے نکل کر اسمبلی چوک پہنچنا شروع ہوئے، احتجاجی مظاہرین نے ایک بار پھر خیبر روڈ کو یکطرفہ ٹریفک کے لئے بند کر دیا

اس موقع پر اسمبلی چوک میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔پنشن میں‌کٹوتی اور دیگر مطالبات کے حق میں‌سرکاری ملازمین نے اسمبلی چوک کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی۔بعد ازاں، مظاہرین منتشر ہو کر سٹی نمبر 1 سکول میں‌واپس چلے گئے۔