پشاور۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):واٹراینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) نےاسلامک ریلیف کے تعاون سے ٹیوب ویلز کوشمسی توانائی پرمنتقل کرنےکاآغاز کردیا ہے۔اس ضمن میں 3 ٹیوب ویلوں کوشمسی توانائی پرمنتقل کر دیا گیا جن میں آڈٹ کالونی، گلے بابا اور بہادر کلے ٹیوب ویلز شامل ہیں، مزید 87 ٹیوب ویلوں میں خود کارطریقےسےچلانے کا نظام سکیڈا،پانی کا معیارچیک کرنےاوتجزیئےکےلئے آٹومیٹڈ واٹر ٹیسٹنگ آلہ نصب کیا گیا ہے جس پر27.34 ملین روپے اخراجات آئے ہیں۔ ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پرچلانے سے بجلی بلوں میں بچت ہوگی۔
نگران صوبائی وزیربلدیات ا نجینئرعامرندیم درانی نے ٹیوب ویلوں اورسکیڈا آپریشن کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پرچیف ایگزیکٹوآفیسرڈاکٹرحسن ناصر، جی ایم پی ایم ای آر سید ضمیرالحسن، زونل منیجرماریہ شہناز، اسلامک ریلیف کے پراجیکٹ منیجرسعداد اوردیگرافسران موجود تھے۔ قبل ازیں یونیسف کے تعاون سے 46 ٹیوب ویلوں پرسکیڈا نظام نصب کیا گیا ہے،۔
نگران وزیر کو بتایا گیا کہ ٹیوب ویلوں کی شمسی تٕوانائی پرمنتقلی سے آپریشنل اخراجات میں کمی آئے گی، پمپنگ اوقات کنٹرول ہوں گے،سروس ڈیلیوری بہتر، خو کارطریقے سےمانیٹر ہوگی،میکینکل اورالیکٹریکل نقص کا بروقت پتہ لگایا جا سکے گا، بجلی کا مصرف ریکارڈ اوربجلی چوری کا تدارک ہوگا۔ سکیڈاکے ذریعے چلنے والے ٹیوب ویلوں کی تعداد133ہوگئی ہے۔