پشاور، ایس پی صدرڈویژن کاشہر کے مختلف بازاروں کا دورہ ،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

119
Security arrangements
Security arrangements

پشاور۔ 13 مارچ (اے پی پی):ایس پی صدر ڈویژن پشاورمحمدزمان خان کا رمضان المبارک کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے شہرکے مختلف بازاروں میں سکیو رٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل شفیع اللہ خان ،ایس ایچ او تھانہ انقلاب وارث خان اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجو د تھے۔ایس پی صدر ڈویژن محمد زمان خان نے بازاروں کے دورہ کے موقع پر تاجروں اوراقلیتی برادری کیساتھ بھی ملاقات کی اوران سےسکیورٹی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ضروری ہدایات دی ۔

انہوں نے کہاکہ پولیس بلا تفریق رنگ و نسل اقلیتی و تاجر برداری کی سیکیورٹی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے لارہی ہے،انہوں نے کہا کہ دیگر مذاہب سے وابستہ افراد کے ساتھ مساوی سلوک اور برتاو سے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔دورے کے دوران ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔