23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںپشاور، ایف سی گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید جبکہ...

پشاور، ایف سی گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 3 شہریوں سمیت 11 زخمی افراد زخمی ہوگئے

- Advertisement -

پشاور۔ 11 ستمبر (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت پشاور کے ورسک روڈ پر ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ 3 شہریوں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔ ابتدائی طور پر دھماکے کے 9 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 ایف سی اہلکاروں اور ایک شہری کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،

ترجمان ایل آر ایچ محمد عاصم کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 9 افراد کو ہسپتال لایا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے 12 افراد کو منتقل کر دیا ہے جن میں ایف سی کا ایک شہید بھی شامل ہے، زخمی ایف سی اہلکاروں کو مزید علاج کے لیے سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو 1122 کی 8 ایمبولینسیں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف رہیں.

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389223

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں