پشاور، ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو سرویلنس سکواڈ کی کارروائی، 18 کلو گرام چرس برآمد

75
Peshawar, Excise Intelligence Bureau Surveillance

پشاور۔ 22 نومبر (اے پی پی):ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو سرویلنس سکواڈ پشاور نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ پر گاڑی سے 18 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔

محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کے ترجمان کے مطابق ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو سرویلنس سکواڈ پشاور نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشیں ناکام بنادی۔کارروائی کے دوران جمیل چوک رنگ روڈ پر ایک گاڑی سے 18000 گرام (18 کلو گرام) چرس برآمد کرلی گئی۔

ترجمان ایکسائز کے مطابق مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کیا گیا۔