پشاور۔ 26 فروری (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر میں منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کردیا گیا ہے۔ گزشتہ 2 دنوں کے دوران ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات اور دیگر جرائم میں ملوث 17 ملزمان کو گرفتارکرلیا ، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 7 کلوگرام چرس، ایک کلو گرام ہیروئن ، ایک کلو گرام کے قریب آئس، ایک کلاشنکوف، ایک ایم پی فور رائفل ،9عدد پستول، متعدد کارتوس اورہزاروں روپے مالیت کے آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے چالان عدالت کرچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ اور منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کردیاگیاہے جس کے دوران گزشتہ دو دنوں کے دوران ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں کاروائیوں کے دوران منشیات اور دیگر جرائم میں ملوث 17 ملزمان کو گرفتار لیا،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے اپنے جرائم کا اعترف کر لیا،
مختلف کاروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 7 کلوگرام چرس، ایک کلو گرام ہیروئن ، ایک کلو گرام کے قریب آئس، ایک کلاشنکوف، ایک ایم پی فور راءفل ،9عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلیے گئے ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے چالان عدالت کرچکے ہیں۔