پشاور۔ 24 اگست (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر صبح کے وقت سبزی و پھل منڈیوں کے معائنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کو ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی ہدایت پر تحصیلدار جمیل خان نے سبزی و پھل منڈی میں بولی کے عمل کی نگرانی کی۔انھوں نے بولی کے بعد اپنی نگرانی میں سرکاری نرخ نامہ جاری کیا۔ شاہ فہد …
پشاور، روزانہ کی بنیاد پر صبح کے وقت سبزی و پھل منڈیوں کا معائنہ ،بولی کے عمل کی نگرانی جاری

مزید خبریں
پشاور۔ 24 اگست (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر صبح کے وقت سبزی و پھل منڈیوں کے معائنے کا سلسلہ جاری ہے۔
جمعرات کو ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی ہدایت پر تحصیلدار جمیل خان نے سبزی و پھل منڈی میں بولی کے عمل کی نگرانی کی۔انھوں نے بولی کے بعد اپنی نگرانی میں سرکاری نرخ نامہ جاری کیا۔
شاہ فہد نے کہا کہ بولی کے عمل کی نگرانی کا مقصد مصنوعی گرانفروشی پر قابو پانا ہے۔ انہوں نے انتظامی افسران کو سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی۔








