پشاور، زرگر آباد محلہ حکیم آباد میں گھر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

90
Rescue 1122
Rescue 1122

پشاور۔ 16 نومبر (اے پی پی):پشاور کے علاقے زرگر آباد محلہ حکیم آباد میں گھر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیاہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان کے مطابق زرگر آباد محلہ حکیم آباد میں محمّد زمان نامی شخص کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

آگ نامعلوم وجوہات کے باعث لگی۔ ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر30 منٹ کے اندر آگ پر قابو پا لیا۔