پشاور، سٹی ٹریفک پولیس کی ون ویلنگ کرنے والوں کےخلاف کارروائیاں، 10 افراد گرفتار، موٹرسائیکلیں ٹرمینل میں بند

173
One Welling
One Welling

پشاور۔ 17 فروری (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ون ویلنگ کرنے والوں ےکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کرکے موٹرسائیکلیں ٹرمینل میں بند کر دیں۔

سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی سربراہی میں سٹی ٹریفک پولیس نے نادرن بائی پاس اور شہر کے مختلف علاقوں میں ون ویلنگ کرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں مزید 10 نوجوانوں کو ون ویلنگ کرنے پر گرفتار کرکے موٹر سائیکلوں کو ضبط کر کے ٹرمینل میں بند کر دیئے جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ان کے والدین سے تحریری طور پر ضمانت لی گئی۔

چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے ون ویلنگ کرنےوالوں کےخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ون ویلنگ کرنا اپنی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے کیونکہ اس خطرناک کھیل سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں اور لوگوں کے خوشیوں بھرے گھر ماتم میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کرنےوالوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔