پشاور، ضلع خیبر کی تحصیل تیراہ اور اپر چترال کی تحصیل مستوج میں چکن پاکس کی وبا پھوٹ پڑی

79
چکن پاکس

پشاور۔ 02 ستمبر (اے پی پی):ضلع خیبر کی تحصیل تیراہ اوراپر چترال کی تحصیل مستوج میں چکن پاکس کی وبا پھوٹ پڑی۔ مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور کے مطابق محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے متعلقہ تحصیلوں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نے کہا کہ محکمہ صحت حکام نے چکن پاکس کے حوالے سے آفس آرڈر جاری کردیا ہے کہ تحصیل تیراہ اور تحصیل مستوج کے ہسپتالوں میں عملہ اور دوائیوں کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ محکمہ صحت کی موبائل ٹیمیں ڈی ایچ اوز کی زیر نگرانی دونوں متاثرہ تحصیلوں کا دورہ کرے گی۔ مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انورنے کہا کہ جب تک حالات قابو میں نہیں ہوں گے طبی موبائل ٹیمیں وہاں موجود رہیں گی۔