پشاور، غیر قانونی تارکین وطن کا انخلا جاری، مزید 425خاندان افغانستان لوٹ گئے

154
پشاور، غیر قانونی تارکین وطن کا انخلا جاری، مزید 425خاندان افغانستان لوٹ گئے

پشاور۔ 17 نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کا انخلا جاری ہے، اس سلسلے میں مزید 425 خاندان واپس وطن چلے گئے۔ محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبرپختونخوا کے مطابق پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کی واپسی کے لئے اقدامات میں تیزی آ رہی ہے۔

اب تک طورخم بارڈر کے راستے 2 لاکھ 16 ہزار 83 افراد افغانستان بھیجے گئے ہیں،اب تک 18 ہزار 592 خاندان، 60 ہزار 783 مرد، 47 ہزار 728 خواتین اور 1 لاکھ 7 ہزار 572 بچے وطن لوٹ چکے ہیں اور آج جمعہ کو مزید 425 خاندان واپس افغانستان بھیجے گئے ہیں جن میں 411 مرد، 448 خواتین اور 813 بچے شامل ہیں۔