پشاور، فلائنگ کوچ اور ٹرک میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق، 8 زخمی

78
پنجاب بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1270ٹریفک حادثات، 12افراد جاں بحق،1460زخمی ہوئے

پشاور۔ 01 جنوری (اے پی پی):پشاور میں متنی بائی پاس کے قریب ٹرک اور فلائنگ کوچ میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 8دیگر زخمی ہو گئے۔

ترجمان ریسکیو1122پشاورکے مطابق حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی 4 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش اورزخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا.