پشاور، کرنسی کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈائون، ملزم گرفتار

201
کرنسی کے غیر قانونی کاروبار

پشاور۔ 14 ستمبر (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) پشاور نے غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائو ن کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 40 قطری ریال،200 جاپانی ین، 1ہزار ڈالر،50 اومانی ریال،295 درہم ، 9 ہزار340 افغانی کرنسی اور 9 لاکھ سے زائد پاکستانی کرنسی برآمد کر لی ۔

ایف آئی اے کے مطابق دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر غیر قانونی ہنڈی حوالہ اور ڈالر کی سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ شہر بھر میں جاری ہے۔