21.6 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںپشاور، گورنرہاؤس میں اوپن پبلک ڈے کا انعقاد ، گورنرخیبرپختونخوا سے شہریوں...

پشاور، گورنرہاؤس میں اوپن پبلک ڈے کا انعقاد ، گورنرخیبرپختونخوا سے شہریوں اورمختلف وفود کی ملاقات

- Advertisement -

پشاور۔ 04 مئی (اے پی پی):گورنرہاؤس پشاورمیں اتوارکے روزاوپن پبلک ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی بھاری تعداد موجود تھی۔شہریوں نےگورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو مختلف محکموں سے متعلق اپنے مسائل سے تحریری و زبانی آگاہ کیا۔اس موقع پرپیپلزلائرزفورم صوابی، ضلع خیبرسے آفریدی قبائل، پیپلزپارٹی ضلع خیبر، پیپلز پارٹی کوہستان، انجمن تاجران، خیبر چیمبر آف کامرس کے الگ الگ وفود سمیت پشاور، نوشہرہ، مردان سمیت صوبہ بھرسے شہریوں کی بڑی تعداد نے گورنرخیبر پختونخوا سے اپنے مسائل سے متعلق ملاقات کی۔ گورنرنے اس موقع پرقبائلی عمائدین کے فاٹا انضمام کے بعد پیدا ہونے والے مسائل، قبائلی علاقوں میں بڑھتی ہوئی بدامنی اورترقیاتی منصوبوں میں قبائل کو نظرانداز کرنے

طورخم بارڈرپر ٹرمینل کی عدم فعالیت، بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سمیت دیگرمسائل سے متعلق متعلقہ محکموں سے معاملات اٹھانے اورمذکورہ مسائل کے حل کیلئے اپنےمکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ گورنرنے ملاقات کرنیوالے وفود کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کے مسائل و شکایات بھی غور سے سنیں، انہوں نے بعض شکایات پرفوری احکامات صادر کئے اوربعض دیگرمسائل و شکایات کو متعلقہ محکموں کو بجھوا دیا ۔گورنرفیصل کریم کنڈی کا کہنا تھاکہ شہریوں کے مسائل و شکایات کے حل کیلئے گورنر ہاؤس میں اوپن پبلک ڈے کا انعقاد جاری رہیگا، عوامی مسائل و شکایات کے حل کیلئے شہریوں کیلئے ایک دن مختص رکھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پبلک ڈے میں عوام کے درمیان موجود رہنا اورانکے مسائل حل کرنے سے دلی خوشی محسوس ہوتی ہے۔

- Advertisement -

اس موقع پرعوامی وفود نے مسائل کے حل میں دلچسپی لینے اور انکے حل کے لیئے قائدانہ کردارادا کرنے کے جذبہ پرگورنرفیصل کریم کنڈی کو خراج تحسین پیش کیا ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592272

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں